اپنی بیگمات کو توانائی سے بھرپور غذائیں کھلائیں جیسا کہ شہد، دیسی گھی، زعفران وغیرہ
*کیوں کہ!*
بنک سے نکلتے ایک خاتون کو یاد آیا کار کی چابی بنک میں بھول آئی ہوں۔
واپس جا کر سب سے پوچھا مگر بینک میں چابی نہیں تھی۔
دوبارہ پرس چھان مارا۔
'اف!
چابی گاڑی میں رہ گئی تھی!
بھاگم بھاگ پارکنگ میں پہنچی، گاڑی غائب!
پولیس کو فون کر کے گاڑی کا نمبر بتایا اور اعتراف کیا کہ چابی گاڑی میں رہ گئی تھی اور گاڑی چوری ہو گئی ہے۔
پھر تھوڑے اوسان بحال ہوئے تو دھڑکتے دل کے ساتھ میاں کو زندگی کی مشکل ترین کال کی اور اٹکتے اٹکتے بتایا
گاڑی چوری ہو گئی ہے۔
ادھر سے میاں جی گرجے !
میں تمہیں بنک ڈراپ کر کے آیا تھا تم گاڑی لے کر نہیں گئی تھیں۔
خدا کا شکر ادا کیا اور میاں سے کہا کہ آ کر مجھے لے جائیں۔
میاں جی بولے :
لے تو جاؤں، پہلے پولیس کو تو یقین دلا لوں کہ تمہاری کار میں نے چوری نہیں کی"،
مرغا بنایا ہوا ہے مجھے
*تو بھاٸیو* اگر
ایسی مصیبت سے بچنا ہے تو، شہد، دیسی گھی اور زیتون کا تیل، زعفران وغیرہ نا صرف خود کھائیں بلکہ اپنے علاؤہ اپنی بیگمات کو بھی کھلائیں تاکہ ایسے جھٹکوں سے محفوظ رہیں
آپ کی صحت مند زندگی کا محافظ آپ کا دوست
🌹🌹