Chereads / about our life / Chapter 2 - love is full off happiness and pains..

Chapter 2 - love is full off happiness and pains..

جب محبت ہوتی ہے تو بتا کے نہیں ہوتی ۔

جب ایڈم نے روز کو دیکھا تو بس دیکھتا ہی رہ گیا ۔

روز کچھ کتابیں لینے کے لئے ایڈم کی دکان پر آئی تھی ۔ کالی آنکھیں سفید رنگت گلابی ہونٹ پیاری سی ناک اور اس پر خوبصورت ریشم کی طرح کالے بال جیسے کوئی افسانوی کردار وہ لڑکی نہیں کوئی اپسرا تھی ۔۔ ایڈم بھی بہت خوبصورت نوجون تھا سفید رنگت اور براون آنکھیں خوبصورتی سے بال بنائے انچا لمبا قد کسی ہیرو سے کم نہیں دکھ رہا تھا وہ ۔۔ آپ کو کون سی کتاب چاہئے ایڈم نے روز سے پوچھا جیسے کسی خواب سے جاگ کے ۔۔ روز رخ موڑے الماری میں نفاست سے سجی ہوئی کتابوں کو دیکھ رہی تھی ۔ ایک دم سے مڑی اچانک ایڈم کی طرف دیکھا اور ایڈم کو اتنی محبت سے اور توجہ سے دیکھتے پا کے تھوڑی جھجکی اور آہستہ سے بولی اس ماہ کا نیا ایڈیشن ۔۔۔

ایڈم نے دوسری الماری کے پاس جا کے نیا ایڈیشن نیکالا اور روز کے ہاتھ میں دینے کے لئے بڑھا دیا ۔۔ ایک دم سے روز کو پیاری سی خوشبو کا احساس ہوا ۔۔اس نے چونک کے ایڈم کی طرف دیکھا یہ یہ خوشبو تو اس پیارے سے انسان کے پاس سے آ رہی ہے ۔۔ ایک سکون سا احساس روز کو اس خوشبو سے ہوا ۔۔ روز نے ایڈیشن کی قیمت ادا کی اور جلدی سے دکان سے نکل آئی ۔۔۔اور ایڈم روز کو دکان کے شیشے سے دور تک دیکھتا رہا ۔۔۔

Hi fell in love with Rose ۔۔۔

روز کو جلدی گھر پہنچنا تھا آج موسم بھی کافی خوشگوار ہو رہا تھا بادل اور ٹھنڈی ہوا شائید آج بارش ہونے والی ہے ۔۔۔ ٹھنڈی ہوا سے بچنے کے لئے روز نے اپنے کوٹ کو اچھی طرح جسم کے ساتھ لپیٹ لیا ۔۔۔ تبھی ہلکی پھوار کے ساتھ بارش شروع ہو گئی بارش ہلکی تھی روز نے اپنی چھتری کو کھولا اور سر کے اپر کر کے اس خوبصورت موسم کو انجائے کرتے ہوئے اور جلدی سے قدم اٹھاتی بڑی سڑک سے چھوٹے روڈ پر آئی ۔۔۔۔

ایک دم سے سامنے سے آتے شخص سے زور سے ٹکرائی ۔۔ایڈم نے اس لڑکی کو بچاتے بچاتے بھی اس کے ساتھ ٹکرا گیا ۔۔۔ shit ۔۔ کی آواز کے ساتھ ہی اس نے لڑکی سے پوچھا ۔ ۔ آپ ٹھیک ہیں ۔۔۔ روز نے جب جھنجلا کے اس شخص کو دیکھا ایک دم سے آنکھوں میں پہچان کا عکس ابھرا ۔ایڈم بھی روز کو دیکھ کے ساکت تھا ۔ پھر دونوں ایک ساتھ بولے " آپ" ۔۔۔ روز اور ایڈم کی دوسری ملاقات اور محبت کا احساس صرف ایڈم کے دل میں تھا روز اس احساس سے انجان تھی ابھی ۔۔۔

تیسری ملاقات دونوں کی ایک شادی میں ہوئی ۔۔ جیک اور مینڈی روز اور ایڈم کے دوست تھے ۔۔ اس پل جب روز اپنی ریڈگریپ جوس کا گلاس ہاتھ میں لئے خوبصورت بلیک میکسی میں باہر لان کی طرف جا رہی تھی کہ سامنے سے ایڈم آیا اور جان بوجھ کے روز سے ٹکرایا روز ایک دم سے گرنے لگی تو ایڈم نے روز کو کمر سے پکڑ کے سمبھالا روز ایڈم کے کندھے ساتھ لگ گئی ایک پرسکون اور پیاری سی خوشبو روز کے وجود سے اٹھ رہی تھی جو ایڈم کے ہوش گم کر رہی تھی ۔۔۔ ایک لمحہ کے لئے دونوں ایک دوسرے میں گم ہو گئے روز کو ایسے لگا جیسے وہ ایک مظبوط اور محفوظ وجود کے حصار میں ہے اور ایڈم کو وہ چھوئی موئی سا وجود کسی پرسکون جھیل سا لگا جس میں وہ ڈوب رہا ہو ۔۔۔۔ ریشم سا احساس محبت ایک دم سے دونوں کے دلوں میں جاگی ۔۔۔محبت کے رنگ ۔۔۔ خوبصورت احساس کی طرح محبت نے دونوں کے دلوں کو اپنے اندر سمو لیا ۔۔۔روز ایک دم سے ہوش میں آئی اور خود کو ایڈم کی باہوں سے نکالنے کی کوشس کی پر ایڈم جیسے اس پیارے سے وجود کو چھوڑنے کو تیار ہی نہیں تھا ۔۔۔ Hello۔۔۔روز نے دھیمی آواز میں ایڈم کو مخاطب ۔۔ ایڈم نےچونک کے روز کو آرام سے اپنی باہوں سے آزاد کیا ۔۔۔ اف یہ محبت ایک خوبصورت احساس ۔۔۔۔

۔۔۔۔۔جاری ہے