Chereads / potry urdu . / Chapter 14 - ghazal

Chapter 14 - ghazal

🍃⚘چل آ اک ایسی " نظم "کہوں⚘🍃

🍃⚘جو"لفظ"کہوں وہ ہو جائے،،⚘🍃

🍃⚘میں" آ " لکھوں تُو آ جائے⚘🍃

🍃⚘میں"بیٹھ"لکھوں تُو آ بیٹھے،،⚘🍃

🍃⚘میرے"شانے"پر سر رکھے تُو⚘🍃

🍃⚘میں"نیند"کہوں تُو سو جائے،،⚘🍃

🍃⚘میں کاغذ پر تیرے"ہونٹ"لکھوں⚘🍃

🍃⚘تیرے" ہونٹوں" پر مسکان آئے،،،⚘🍃

🍃⚘میں" دل " لکھوں تُو دل تھامے⚘🍃

🍃⚘میں" گم " لکھوں تُو کھو جائے،،⚘🍃

🍃⚘تیرے" ہاتھ " بناوں پنسل سے⚘🍃

🍃⚘پھر" ہاتھ " پہ تیرے ہاتھ رکھوں،⚘🍃

🍃⚘کچھ" الٹا سیدھا" فرض کروں⚘🍃

🍃⚘کچھ" سیدھا الٹا " ہو جائے،،،⚘🍃

🍃⚘میں " آہ " لکھوں تُو ہائے کرے⚘🍃

🍃⚘بےچین لکھوں"بےچین" ہو تُو،،⚘🍃

🍃⚘پھر میں بےچین کا" ب" کاٹوں⚘🍃

🍃⚘تُجھے " چین" زرا سا ہو جائے،،⚘🍃

🍃⚘ابھی"ع" لکھوں تُو سوچے مجھے⚘🍃

🍃⚘پھر "ش"لکھوں تیری نیند اُڑے،،⚘🍃

🍃⚘جب"ق" لکھوں تُجھے کچھ کچھ ہو⚘🍃

🍃⚘میں"عشق" لکھوں تُجھے ہو جائے⚘🍃

sSak